بلوچستان کا امن پاکستان میں ترقی کی ٹھوس بنیاد ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف کا کہنا ہے کہ بلوچستان کا امن پاکستان میں ترقی کی ٹھوس بنیاد ہے۔ وقت آگیا ہے کہ قربانیوں اور مشکلات سے حاصل امن کے ثمرات سمیٹے جائیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان کی ساتویں قومی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ورکشاپ میں ارکان پارلیمان، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی، شعبہ تعلیم اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔
ورکشاپ کا مقصد بلوچستان کی مستقبل کی قیادت کو اہم قومی اور صوبائی امور پر آگاہی دینا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان میں ترقی اور خوش حالی کے دشمنوں کو شکست دینے کے لیے پُرعزم ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اپنے خطاب میں ملک کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر بھی بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ خطرات کا قومی سطح پر جواب دینا وقت کی ضرورت ہے۔ قومی قیادت بلوچستان کو اہمیت دے رہی ہے جب کہ فوج ملک کے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے۔ ہم ایک پُرعزم قوم ہیں جو ہر مشکل گھڑی میں ترقی اور استحکام کے لیے ثابت قدم رہی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔