آرمی چیف کا سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ اور منگلا گیریژن کا الوداعی دورہ کیا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق افسروں اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف نے فارمیشنز کی کارکردگی کو سراہا۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوجی جوان ہر طرح کے حالات میں اسی جذبے اور عزم کے ساتھ قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے مختلف آپریشنز میں قدرتی آفات کے دوران بہترین کارکردگی پر فارمیشنز کو سراہا۔

قبل ازیں سیالکوٹ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر اور لیفٹیننٹ جنرل ایمن بلال صفدر نے منگلا گیریژن پر کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔