آرمی چیف سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ!

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان افغان امن عمل میں تازہ پیش رفت اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔