آرمی چیف سے یورپی یونین کی سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی، افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کی سفیر اندرولا کمینارا کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اہم ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورت حال اور یورپی یونین کے ساتھ دو طرفہ تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
یورپی یونین کی سفیر نے افغان صورت حال میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سفیر نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعلقات اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔