وزن کم کرنے کے لیے خوب ورزش کرتی ہوں، انعم تنویر
کراچی: ٹیلی ویژن ڈراموں کی معروف اداکارہ انعم تنویر کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایک دھوکا ہے۔ف لورز ۔لائکس اور کمینٹس خریدے جاتے ہیں۔ڈراموں کے منجھے ہوئے اداکار فیصل قریشی کے مقابلے میں کوئی بھی نئی لڑکی کے لاکھوں اور کروڑوں فالوورز ہوتے ہیں۔فیصل قریشی نے شو بز انڈسٹری کو 50 سال دئیے ہیں۔ انہوں نے بہت زبردست کیرئیر گزارا ہے۔در حقیقت سوشل میڈیا پر زیادہ تر وہ فن کار نظر آتے ہیں۔جن کو ڈراموں اور فلموں میں کام نہیں ملتا۔ وہ سوشل میڈیا اسٹار بن جاتے ہیں
۔فیشن اور درجنوں ڈراموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی پڑھی ادکارہ انعم تنویر نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ فنکار تخلیقی ذہن کا مالک ہوتا ہے۔
کورونا نے اسے پنجرے میں بند کردیا ہے۔مجھے کورونا کی وجہ سے چند فوائد حاصل ہوئے۔میں نے گزشتہ تین چار سال ڈراموں کی شوٹنگ میں بہت مصروف گزارے.گھر پر صرف سونے کے لیے آتی تھی۔۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنے وزن پر توجہ دی۔اور کافی حد تک کم کیا ۔۔مجھے لگتا ہے میں اب بھی بہت موٹی ہوں ۔اس لیے گھر میں لاک ڈاؤن کے دوران کمرہ بند کرکے خوب ورزش کرتی ہوں۔مجھے اداکارہ نور کا ڈانس اچھا لگتا ہے اور میں مادھوری ڈکشٹ کی بہت بڑی فین ہوں۔ان جیسا ڈانس کرنے کی کوشش کرتی ہوں۔
ایم بی اے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے بعد شوبز کی طرف کس طرح آنا ہوا؟ اس سوال کے جواب میں انعم تنویر نے بتایا کہ میرے والدین بھی مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں کہ اداکارہ بننا تھا تو اعلیٰ تعلیم کیوں حاصل کی۔میں نے ابتدا میں ملازمت بھی کی۔ایک یونیورسٹی میں پڑھایا بھی۔لیکن مجھے بچپن سے اداکاری کا جنون تھا۔ اس لیے والدین کی مرضی کے خلاف شوبز جوائن کیا۔
آپ نے ان تک کوئی فلم سائن نہیں کی اس کی کیا وجہ ہے؟ اس سوال کے جواب میں اداکارہ انعم تنویر نے کہا کہ مجھے اب تک کئی فلموں میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہیں ۔ نامور ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف نے فلم چھلاوا میں مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کی۔لیکن میں ایسے کردار قبول نہیں کرتی ۔ایسے تو ہم ڈراموں میں کرہی رہے ہیں ایکشن والے کردار کرنے کی خواہش ہے۔فلموں میں آئٹم نمبر پر پرفارمینس کو معیوب نہیں سمجھتی۔