کراچی سمیت سندھ بھر میں انسداد پولیو مہم کی شروعات
کراچی سمیت سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پو لیو مہم کا آغاز ہوگیا، مہم میں کراچی کے 20 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
انسداد پولیو مہم میں سندھ بھر میں 5 سال تک کے 94 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
کورونا ایس او پیز کے تحت 74 ہزار سے زائد رضاکار گھر گھر جاکر قطرے پلائیں گے۔
پولیو رضاکاروں کی سیکیورٹی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار مامور ہیں۔
ترجمان ایمرجنسی آپریشن سیل پولیو کے مطابق رواں سال سندھ میں پولیو کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی موجودگی سامنے نہیں آئی ہے۔