کراچی میں ایک اور نادرا مرکز نے کام شروع کردیا

کراچی: شہر قائد میں ضلع ملیر کے شہریوں کی سہولت کے لیے نادرا نے نیا نادرا مرکز قائم کردیا۔
ترجمان نادرا کے مطابق نادرا رجسٹریشن سینٹر گوٹھ صالح محمد میں خدمات کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، سینٹر کا افتتاح ایم این اے سید آغا رفیع اللہ اور ڈی جی نادرا کراچی ریجن احتشام شاہد نے کیا۔
جاری کردہ بیان کے مطابق جدید سہولتوں سے آراستہ مرکز، شناختی دستاویزات کی تمام خدمات ایک جگہ دستیاب ہیں، صبح 8:30 بجے تا شام 4:30 بجے تک قومی شناختی کارڈز کے مختلف امور ممکن ہوسکیں گے۔
ترجمان کے مطابق یہ سینٹر دو عدد ون ونڈو کاؤنٹرز پر مشتمل ہے جس میں 60 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، نئے سینٹر سے صالح محمد گوٹھ، شیدی گوٹھ، بھینس کالونی، عبداللہ گوٹھ اور ملحقہ علاقوں کے عوام مستفید ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔