روس میں شمولیت کیلیے یوکرینی مقبوضہ علاقوں میں ریفرنڈم کا اعلان

کیف: یوکرین کے زیر کنٹرول علاقوں میں اپنے ملک میں شمولیت کے لیے روس نے ریفرنڈم کروانے کا اعلان کردیا۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کے زیر کنٹرول یوکرین کے علاقوں ڈونباس، خیرسون اور زاپوریزیا میں 23 سے 27 ستمبر تک روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کروایا جائے گا۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے بیان میں کہا کہ متعلقہ علاقوں کے لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں۔
ادھر یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا کا کہنا ہے کہ روس جو چاہے کرلے لیکن اس سے کچھ بھی نہیں بدلے گا، یوکرین کو اپنے علاقوں کو آزاد کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔
دوسری جانب یوکرین نے روس کی جانب سے اعلان کردہ ریفرنڈم کو ڈھونگ اور بے معنیٰ قرار دیا ہے جب کہ اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نے مجوزہ ریفرنڈمز کی شدید مذمت کرتے ہوئے نتائج تسلیم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔