مجھے اپنے کام سے محبت، شادی 10 سال بعد بھی ہوسکتی ہے، انمول بلوچ

کراچی: ٹی وی کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ انمول بلوچ نے اپنے آنے والے رشتوں سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے رشتے تو آتے ہیں لیکن وہ انکار کردیتی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران انمول بلوچ نے اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے بتایا کہ وہ اب تک آنے والی ہر شادی کی پیشکش کو مسترد کرچکی ہیں، کیونکہ ان کے لیے آنے والے سب ہی رشتوں میں سے زیادہ تر ان کے آبائی گاؤں کے تھے۔

انمول بلوچ نے کہا کہ میرے کزنز وغیرہ کے رشتے آتے ہیں، لیکن مجھے لگتا ہے کہ اب میں کسی گاؤں میں جاکر نہیں رہ سکتی، کیونکہ میں نے اپنی ساری زندگی شہر میں گزاری ہے تو اب کسی گاؤں میں گزارا مشکل ہوگا۔
انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ میں فی الحال انڈسٹری میں کام کررہی ہوں اور اپنے کام سے محبت کرتی ہوں، شادی کے وقت کی کوئی بندش نہیں، شادی کل بھی ہوسکتی ہے اور 10 سال بعد بھی ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ انمول بلوچ کا تعلق جاگیردار گھرانے سے ہے اور کشمور ان کا آبائی گاؤں ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔