اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد: سابق حکمراں جماعت پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
تحریک انصاف کے رہنما علی نواز اعوان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے متعلق گزشتہ روز کے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا، الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ نہیں ہوسکی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔
وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی جب کہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔