امریکی شہری نے 73 برس بعد گورکن کا پیشہ چھوڑ دیا

نیویارک: امریکا میں ایک گورکن نے ریکارڈ 73 برس بعد اپنے پیشے کو خیرباد کہہ دیا۔
ریاست انڈیانا سے تعلق رکھنے والے 92 سالہ ایلن مک کلوسکی نے قبر کھودنے کا کام 1952 میں شروع کیا۔ ابتداء میں یہ انہوں نے ایک وقتی کام کے طور پر شروع کیا تھا، لیکن آہستہ آہستہ یہ ان کے ایک طویل کیریئر میں بدل گیا۔
2021 میں انہیں سب سے طویل عرصے تک قبر کھودنے والے کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ کا اعزاز حاصل ہوا، جب وہ اس کام میں 68 سال اور 191 دن گزار چکے تھے۔
مک کلوسکی کے بیٹے ڈین نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے والد نے آخرکار نومبر 2025 میں ریٹائرمنٹ لے لی اور یوں انہوں نے اپنا ریکارڈ بڑھا کر 73 سال اور 75 دن تک پہنچا دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ اتنا عرصہ ایک پیشے سے وابستہ رہنے کے باوجود میرا دل کبھی بھی اس سے نہیں بھرا۔ اب میری عمر ہوچکی ہے اور ریٹائرمنٹ کی زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔