وائس ایڈمرل امجد خان نیازی نئے امیر البحر مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم کی تجویز پر صدر مملکت نے وائس ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو نیول چیف مقرر کرنے کی منظوری دے دی۔
حکومت نے وائس ایڈمرل امجد خان نیازی کو پاک بحریہ کا سربراہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے منظوری بھی دے دی ہے، جس کے بعد ایڈمرل امجد خان نیازی بطور امیر البحر 6 اکتوبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ موجودہ نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی مدتِ ملازمت اکتوبر 2020 میں ختم ہورہی ہے۔
بھارت کے ساتھ حالیہ تناوَ کے دوران محمد امجد خان نیازی نے پاکستانی فلیٹ کی کمانڈ کی جس کے دوران پاکستانی فلیٹ نے اپنی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا اور ایڈمرل امجد نیازی کی زیر کمان پاکستان فلیٹ نے بھارتی آبدوز کو بھاگنے پر مجبور کردیا تھا۔
اس کے علاوہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے پاکستان نیول اکیڈمی سےاعزازی تلوار بھی حاصل کی ہے۔ وہ چیف آف اسٹاف آپریشن سی او ایس او بھی رہے اور اپنی گراں قدر خدمات کے باعث ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز اور ستارہ بسالت بھی حاصل کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔