اسلامی تعلیم سے متاثر امریکی خاتون نے کراچی آکر اسلام قبول کرلیا

کراچی: امریکی ریاست ٹینیسی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جامعہ بنوریہ کراچی آکر اسلام قبول کرلیا۔
42 سالہ خاتون ٹیفنی سلسیٹ اسمتھ جامعہ بنوریہ عالمیہ آئیں اور اسلام قبول کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم مولانا نعمان نعیم نے نومسلمہ کو کلمہ پڑھا کر دائرہ اسلام میں داخل کیا اور نومسلمہ کا نام عائشہ امینہ تجویز کرکے مبارک باد پیش کی۔
اس موقع پر جامعہ بنوریہ عالمیہ کے نائب مہتمم مولانا فرحان نعیم اور جامعہ بنوریہ کے امریکن فاضل اور انسٹی ٹیوٹ آف نالج امریکا کے صدر نعمان شیخ سمیت دیگر علماء کرام بھی موجود تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا نعمان نعیم نے کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو شروع سے اپنی حقیقی شکل و صورت میں برقرار ہے اور زندگی کے تمام شعبوں میں قیامت تک آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈوں کے باوجود آئے روز سیکڑوں غیر مسلم اسلام قبول کررہے ہیں، اسلام نے خاتون کو عزت وعظمت سے نوازا ہے، آج دنیا میں خواتین حقوق سے محروم ہیں تو اسلام سے دُوری کا نتیجہ ہے۔
اس موقع پر نومسلمہ خاتون نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا میں اپنی مسلمان سہیلیوں سے متاثر ہوکر قرآن مجید کا مطالعہ کیا، اسلام نے خواتین کو سب سے زیادہ حقوق مہیا کیے ہیں۔ قرآن مجید کا مطالعہ کیا، اسی سے متاثر ہوئی اور ارادہ کیا اسلام قبول کرلوں، اس لیے جامعہ بنوریہ عالمیہ آئی ہوں، اسلام قبول کرنے کے بعد خود کو خوش قسمت تصور کررہی ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔