ڈالر کی اونچی اُڑان، ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا!

کراچی: پاکستان بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر 52 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کورونا وائرس کے باعث ملکی معیشت مشکلات کا شکار ہے، جس کے باعث حکومت معیشت کو مشکلات سے نکالنے کے دعوے کررہی ہے، تاہم اس دوران ملکی کرنسی تنزلی کی طرف جارہی ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر تیزی سے بلندی کی طرف جانب گامزن ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 52 پیسے مہنگا ہوگیا۔ جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین 168.18 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔