امریکا نے اپنے کئی دہائی پرانے کیمیائی ہتھیار تباہ کرڈالے

واشنگٹن: سپرپاور امریکا نے اپنے دہائیوں پرانے کیمیائی ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ کردیا۔
بیرون ملک کے میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے پرانے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کرنے کا اعلان کیا۔
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے بیان میں کہا، یہ اعلان کرتے ہوئے فخر ہورہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کے آخری حصے کو بھی بحفاظت تباہ کردیا گیا ہے۔ اس اقدام سے دنیا کو کیمیائی ہتھیاروں کی ہولناکیوں سے محفوظ بنانے کے لیے مدد ملے گی۔ یہ پہلا موقع ہے جب تسلیم شدہ اور معلوم ہتھیاروں کا ذخیرہ تصدیق کے ساتھ تباہ کیا گیا ہے۔
دنیا کے مختلف ممالک نے 1997 میں کیمیائی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے ایک کنونشن پر دستخط کیے تھے۔ امریکا اس معاہدے پر دستخط کرنے والا وہ آخری ملک ہے، جس نے ہتھیاروں کے ذخیرے کو تباہ کیا ہے، تاہم اس بات کے امکانات ہیں کہ معاہدے میں شامل بہت سے ملکوں نے اب بھی خفیہ طور پر ہتھیاروں کے ذخیرے رکھے ہوئے ہیں۔
کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم نے امریکا کے اعلان کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اعلان کا مطلب یہ ہے کہ دنیا بھر میں تسلیم شدہ کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیروں کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے اور اس عمل کو واپس نہیں کیا جاسکتا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔