بائیڈن انتظامیہ کی سعودیہ کے ساتھ ہتھیاروں کی بڑی ڈیل

واشنگٹن/ ریاض: امریکا کی جوبائیڈن انتظامیہ نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالرز کے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے سعودی عرب کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کی فروخت کی منظوری کی تصدیق کی ہے، جوبائیڈن انتظامیہ کی جانب سے کسی خلیجی ملک سے اب تک ہتھیاروں کی سب سے بڑی ڈیل ہے۔
پینٹاگون کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کو دیکھتے ہوئے سعودی عرب کی مدد کے لیے ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری دی ہے۔
پینٹاگون کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور دوست ممالک کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے ذریعے اس کی قومی سلامتی میں بھی معاون ہوگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت کی منظوری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ یمن جنگ میں جارحانہ آپریشنز میں سعودی عرب کی مدد ختم کردیں گے جو ہتھیاروں کی فروخت سے متعلق بھی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔