امریکا، 46 تارکین وطن بند ٹرک میں دم گھٹنے کے باعث چل بسے

واشنگٹن: امریکا میں ٹرک میں غیر قانونی طور پر اپنے بہتر مستقبل کی خاطر آنے والے 46 تارکین وطن کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے سان انتونیو میں ایک لاوارث ٹرک سے 46 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق ٹرک کا ایئرکنڈیشن کام نہیں کررہا تھا اورنہ ہی ٹرک میں پینے کے لیے پانی موجود تھا جب کہ ڈرائیور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ تارکین وطن کی موت کی وجہ دم گھٹنے کو قرار دیا جارہا ہے۔تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تمام افراد ممکنہ طورپر بہتر مستقبل کی تلاش میں انسانی اسمگلروں کی مدد سے امریکا آئے تھے۔
حکام نے ہلاک ہونے والوں کی قومیتوں کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا ۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔