اداکارہ و ماڈل علیزے بھی کورونا کی زد میں آگئیں!

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و ماڈل علیزے گبول بھی کورونا وائرس کی لپیٹ میں آگئیں۔
ماڈل علیزے گبول نے چند روز قبل ایک ٹویٹ کے ذریعے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ان کا کووڈ-19 کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔
علیزے گبول نے بتایا کہ ’انہیں سب سے پہلے تیز بخار تھا لیکن اب انہیں کورونا وائرس کی بہت کم علامات ہیں جب کہ انہوں نے اپنے آپ کو گھر ہی میں قرنطینہ کر لیا ہے‘۔
خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے اب تک متعدد اداکار اور اداکارائیں متاثر ہوئی ہیں جن میں ندا یاسر، روبینہ اشرف، علیزے شاہ اور دیگر شخصیات شامل ہیں۔
پاکستان میں ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے اور اب تک 3 لاکھ 18 ہزار سے زائد افراد وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 6 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔