وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ مسترد، حکومت 15 اگست سے اسکولز کھولنے کا اعلان کرے، مرزا

وزرائے تعلیم کانفرنس کا اعلامیہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن نے مسترد کردیا۔
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کے صدر کاشف مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت 15 اگست سے ملک بھر کے اسکولز کھولنے کا اعلان کرے، بصورت دیگر وہ خود تعلیمی ادارے کھول لیں گے۔
ایک بیان میں کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز کھولنے والے اداروں کو قانونی تحفظ دینے کے لیے لیگل سیل قائم کردیا گیا ہے جب کہ رکاوٹوں کی صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کے تحت دیگر شعبوں کی طرح اسکولز بھی کھولے جائیں، ملک بھر میں ساڑھے7 کروڑ طلبہ و طالبات اپنے آئینی حق سے محروم ہیں۔
واضح رہے کہ بدھ کو وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھولے جائیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔