ملک بھرمیں آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے

لاہور: کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد آج سے ملک بھرکے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔
کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد آج سے ملک بھرکے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے۔ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں ایک دن میں صرف 50 فیصد طلبہ کوبلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کودرجہ حرارت چیک کیے بغیر تعلیمی اداروں میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا۔ اسکول میں بچے کسی سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ محکمہ تعلیم کی مختلف ٹیمیں اسکولوں کا دورہ کریں گی اور ایس او پیز پر عملدرآمد کاجائز لیں گی۔
واضح رہے کہ کورونا وبا کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے تمام تعلیمی اداروں کو 6 ستمبرکو بند کیا گیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔