علی زیدی کا بلاول سے بے نظیر کی وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ

اسلام آباد: علی زیدی نے بلاول بھٹو سے بے نظیر بھٹو کی مبینہ وصیت قوم کو دکھانے کا مطالبہ کردیا۔
وفاقی وزیر علی زیدی نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ہاتھ سے تحریر کی گئی غیر تصدیق شدہ وصیت کو بی بی کی وصیت کے طور پر پیش کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی گئی، پیپلز پارٹی پر قبضے کے لیے بھی یہی جعلی کاغذ کا ٹکڑا استعمال کیا گیا۔
علی زیدی کا کہنا تھا پارٹی انتخاب ہتھیانے اور لعل شہباز کی سرزمین کو 12 سال تک بے رحمانہ لوٹ مار کا نشانہ بنانے کے لیے بھی یہی جعلی وصیت بروئے کار لائی گئی، سارے جھوٹ بے نقاب کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے، باپ، بیٹا یہاں وہاں کی ہانکنے کے بجائے بی بی کی مبینہ وصیت قوم کو دکھائیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔