علی رحمان خان نئے ڈرامے گرو میں مخنث کا کردار ادا کریں گے

کراچی: ٹی وی کے معروف ڈائریکٹر بلاول حسین عباسی کے ڈرامے گرو میں اداکار علی رحمان خان مخنث کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔
گرو کو نجی چینل پر نشر کیا جائے گا اور چینل کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈرامے کا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔
ڈرامے کے مختصر سے ٹیزر میں علی رحمان کے کردار کو ایک مخنث کے کردار میں دکھایا گیا ہے جو ایک تقریب میں پیسے کے لیے رقص کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
گرو میں مرکزی کردار کی دہری شخصیت کو اجاگر کیا گیا ہے کہ کس طرح تقاریب میں وہ خوشی اور مسرت کا اظہار کرتا ہے، لیکن ذاتی زندگی میں وہ دکھ اور کرب کے ساتھ رہتا ہے۔
ڈرامے میں ژالے سرحدی، حرا خان اور عمر عالم بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔ اس ڈرامے کو شازیہ وجاہت اور وجاہت رئوف نے پروڈیوس کیا ہے۔
یہ ڈرامہ سیریل جلد ہی نجی ٹی وی سے نشر ہونا شروع ہوجائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔