خاندان والے مجھے ٹی وی کا مکینک دیکھنا چاہتے تھے، علی عظمت

لاہور: سیونی اور دیگر گانوں کو اپنی آواز سے امر کردینے والے معروف گلوکار علی عظمت نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان والے انہیں ریڈیو اور ٹی وی مکینک دیکھنا چاہتے تھے۔
گلوکار علی عظمت نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والدین کے علاوہ خاندان میں تمام افراد سمجھتے تھے کہ میوزک ایسی چیز نہیں کہ اسے پروفیشن بنایا جائے۔
علی عظمت نے بتایا کہ ان کے خاندان والے چاہتے تھے کہ انہیں ریڈیو اور ٹی وی کا مکینک بننا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے خاندان میں یہ تصور نہیں تھا کہ کوئی شخص موسیقی کو بطور کیریئر منتخب کرسکتا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔