علی عظمت اور احمد علی بٹ کی لڑائی!

کراچی: ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کے حوالے سے متنازع بیان کے معاملے پر گلوکار علی عظمت اور میڈم نورجہاں کے نواسے گلوکار و اداکار احمد علی بٹ کی لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
احمد علی بٹ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہیں علی عظمت کے ساتھ فلمی انداز میں لڑائی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں احمد علی بٹ نے لکھا کہ یارو یہی دوستی ہے، ایک خونی جنگ کے بعد علی عظمت کے ساتھ نئے سرے سے دوستی ہوگئی۔


ان کا مزید کہنا تھا نفرت اور انتقام کے لیے زندگی بہت چھوٹی ہے، اللہ ہم سب کو برداشت، عزت اور پیار سے نوازے، (آمین)۔
دھیان رہے کہ گزشتہ دنوں علی عظمت نے ایک پروگرام کے دوران میڈم نورجہاں سے متعلق متنازع بیان دیا تھا، جس کے بعد انہیں کڑی تنقید کا سامنا تھا۔
بعدازاں علی عظمت نے اپنے بیان کی وضاحت بھی کی تھی اور کہا تھا کہ ان کی بات کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔