صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

لاہور: پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے ایک مرتبہ پھر وزارت سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سینئر وزیر نے اپنی وزارت سے ایک مرتبہ پھر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، عبدالعلیم خان نے چند روز قبل وزیراعظم سے ملاقات میں استعفی پیش کیا۔ عمران خان نے عبدالعلیم خان کو استعفی واپس کرتے ہوئے کچھ دیر انتظار کرنے کو کہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔
اس ضمن میں میڈیا سے گفتگو میں علیم خان کا کہنا تھا کہ میں ذاتی مصروفیت کے باعث مزید وزارت نہیں سنبھال سکتا، میں نے کئی سال سیاست میں وقت گزارا، اب کچھ وقت اپنی نجی زندگی کو دینا چاہتا ہوں، میں نے پاکستان کے لیے بہت کام کیا اور مزید بھی ملک کے لیے کام کرتا رہوں گا۔ وزیراعظم جس دن اجازت دیں گے کابینہ سے مستعفی ہوجاؤں گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔