اعصام الحق پنجاب حکومت کے خیرسگالی سفیر مقرر
لاہور: حکومت پنجاب نے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی کو اپنا خیر سگالی سفیر مقررکردیا۔
اس بات کا اعلان پنجاب حکومت کی جانب سے صوبائی وزیر کھیل ملک تیمورمسعود اور ٹینس اسٹار اعصام الحق کے درمیان ملاقات میں کیا گیا۔
وزیر کھیل پنجاب کا کہنا تھا کہ اعصام الحق پاکستان میں ٹینس کی پہچان ہیں۔ پاکستان میں ٹینس کی بحالی پر کام کررہے ہیں۔ اعصام الحق کی قائم کردہ ایشین ٹینس اکیڈمی کی لاہورمیں مکمل سرپرستی کی جائے گی۔
پنجاب انٹرنیشل ٹینس اسٹیڈیم سے ملحقہ کورٹس میں ایشین اکیڈمی کے کھلاڑی ٹریننگ کریں گے۔ پنجاب میں ٹینس ٹیلنٹ ہنٹ کا خصوصی پروگرام شروع کیا جائے گا۔
ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی نے خیر سگالی سفیر مقرر کرنے پر پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا۔