آئمہ بیگ کو بزرگ نے ڈیٹ پر چلنے کی آفر کیوں کی؟

کراچی: گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی سے متعلق بڑا انکشاف کردیا، اُن کا کہنا ہے کہ انہیں 72 سالہ بزرگ نے ڈیٹ پر چلنے کی آفر کی۔
آئمہ بیگ نے یوٹیوب پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے 72 سالہ بزرگ کی فون کال موصول ہوئی، انہیں لگا تھا کہ میں امریکی ریاست اوہایو میں رہتی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ سب سے دلچسپ بات جو مجھے اس ڈیٹ کی پیشکش میں لگی، وہ یہ تھی کہ اس شخص نے مجھے ناشتے پر پائن ایپل پین کیکس کھلانے کے لیے چلنے کا کہا تھا، مذکورہ شخص نے مجھ سے فون پر کہا کہ میں ایک جگہ جانتا ہوں جہاں پائن ایپل پین کیکس بہت اچھے ملتے ہیں تو میں آپ کے ساتھ وہاں جانا چاہتا ہوں۔
آئمہ بیگ نے کہا کہ میں نے کبھی پائن ایپل پین کیکس نہیں کھائے لیکن مجھے اس بات کا علم نہیں کہ وہ بزرگ مجھے یہی کھلانے لے کر چلنے کا کیوں کہہ رہے تھے۔
آئمہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ جب وہ 16 برس کی تھیں تو وہ ایک کال سینٹر میں کام کرتی تھیں تاکہ کچھ اضافی رقم جوڑ سکیں اور وہ لوگوں کو امریکا میں کیبل کنکشن فروخت کیا کرتی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔