سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کرگئے

راولپنڈی: ٹی وی اور فلموں کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق فلم اور ٹیلی وژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔
اُن کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اداکار کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی جبکہ قریبی قبرستان میں تدفین ہوئی۔
یاد رہے کہ آغا کشور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان مایا ناز اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا، انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے ’وارث‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔