عالمی منڈی کے بعد ایشیائی مارکیٹ میں بھی تیل قیمتیں کم ہوگئیں

اسرائیل اور لبنان کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی اور امریکا اور ایران کے درمیان متوقع سیز فائر کی خبروں کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق عالمی اور ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی اور اسٹاک مارکیٹس کی ملی جلی صورت حال سامنے آئی ہے۔
گزشتہ روز عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 94–95 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہی جب کہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 90–93 ڈالر کے قریب ٹریڈ کرتا رہا۔
آج ایشیائی منڈیوں میں بھی تیل کی قیمتوں میں مزید نرمی دیکھی گئی جہاں برینٹ قریباً 98 ڈالر اور WTI 93 ڈالر کے قریب رہا۔
قیمتوں میں کمی ایران کے آبنائے ہُرمز کھولنے اور لبنان جنگ بندی کے بعد دیکھنے میں آئی۔
یہ کمی اس امید پر مبنی ہے کا امریکا، ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات کی پیش رفت ہو سکتی ہے۔
اب سے کچھ دیر قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کھولنے کا بڑا اعلان کیا ہے، جس کے تیل کی عالمی منڈی پر بھی مثبت اثرات مرتب ہونے کا قوی امکان ہے جس سے تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔