کابینہ کیلیے نگراں وزیراعظم کی مشاورت، متوقع وزرا کے نام سامنے آگئے
اسلام آباد: کابینہ کی تشکیل کے لیے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے مشاورت تیز کردی۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم نے تمام شخصیات کے پروفائل کا خود جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو بھی مختصر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے اپنے رفقاء سے گفتگو میں کہا کہ معاشی مشکلات کے شکار ملک پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتا، میرا پروٹوکول کم سے کم رکھا جائے، اخراجات اور لوگوں کو تکلیف نہ ہو۔
ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کے لیے اس مختلف ناموں پر غور جاری ہے، جن میں جلیل عباس جیلانی، شعیب سڈل، احسن بھون، سرفراز بگٹی اور ذوالفقار چیمہ کے نام زیرغور ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراطلاعات محمد علی درانی کو وزارت اطلاعات کا قلم دان دیے جانے کا امکان ہے۔