افغانستان: بلخ میں دھماکا، 5 افراد جاں بحق

کابل: افغانستان کے شہر بلخ میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
بیرون ملک کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح شمالی افغانستان کے شہر بلخ میں ایک آئل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ منگل کی صبح 7 بجے کے قریب پیش آیا، جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق فوری طور پر دھماکے کی ذمے داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔