درخواست پر افغان فوجیوں کو پناہ اور محفوظ راستہ دیا گیا، آئی ایس پی آر

راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 اہلکاروں کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افغان فوجی چترال میں ارندو سیکٹر میں رات گئے پہنچے تھے، افغان نیشنل آرمی کے مقامی کمانڈر نے ارندو سیکٹر چترال میں پاک فوج سے پناہ کی درخواست کی تھی، افغانستان سے پناہ کی درخواست کرنے والوں میں بارڈر پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے افغان حکام سے معلومات اور دیگر ضروری اقدامات کے لیے رابطہ کیا، افغان فوجیوں کو کھانا، پناہ اور طبی امداد دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان فوجیوں کو ضروری طریقہ کار کے بعد افغان حکومت کے حوالے کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس سے قبل یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔