ہلمند میں دھماکا، افغان خفیہ ایجنسی کا پراسیکیوٹر ہلاک!

کابل: ہلمند میں بم دھماکے کے نتیجے میں افغان خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے پولیس ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی پراسیکیوٹرز کے انچارج سید محمود سعادت سمیت 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
صوبہ ہلمند کے گورنر عبدالنبی الہام نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوسرا ہلاک ہونے والا شخص خفیہ ایجنسی کے پراسیکیوٹر کا سیکیورٹی گارڈ ہے جب کہ دھماکے میں خاتون سمیت 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، تاہم اب تک کسی شدت پسند گروپ کی جانب سے دھماکے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔