عدنان صدیقی کا دوران شوٹنگ بھارت میں امتیازی سلوک کا انکشاف

کراچی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار عدنان صدیقی نے فلم شوٹنگ کے دوران بھارت میں اپنے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔
اداکار عدنان صدیقی کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ جب وہ ہالی وڈ اسٹارز انجلینا جولی و دیگر کے ساتھ فلم کی شوٹنگ کے لیے بھارت پہنچے تو ہوٹل میں ان سے اچھا برتاؤ نہیں کیا گیا۔
عدنان صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں اچھا ہوٹل نہیں دیا گیا اور نہ ہی انہیں اداکار مہمانوں کی لسٹ میں شامل کیا گیا۔
عدنان صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے فوری ہوٹل والوں سے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں ورنہ وہ ہوٹل میں نہیں ٹھہریں گے۔
عدنان صدیقی کے مطابق ان کے احتجاج پر ہوٹل والوں نے انہیں دیگر فنکاروں کی طرح سہولتیں فراہم کیں اور انہیں اس ہوٹل میں ٹھہرایا جہاں دیگر کاسٹ موجود تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔