عدنان سمیع کا مداحوں کے لیے بڑا سرپرائز

ممبئی: گزشتہ دنوں گلوکار عدنان سمیع خان نے انسٹاگرام پر ’’الوداع‘‘ کہنے کے بعد مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق عدنان سمیع نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ساری تصاویر ڈیلیٹ کرکے الوداع کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کو لگا کہ گلوکار نے انسٹاگرام کو خیر باد کہہ دیا ہے، لیکن اب عدنان نے اپنے پرستاروں کا تجسس توڑ کر انہیں حیران کردیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’الوداع‘‘ دراصل عدنان سمیع کا نیا گانا ہے جس کا انہوں نے ٹیزر بھی جاری کردیا۔
گلوکار کے اس اقدام پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اپنے گانے کی مارکیٹنگ کا یہ نیا طریقہ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔