کورونا سے متحدہ کے رہنما عادل صدیقی جاں بحق!

کراچی: کورونا وائرس کا شکار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عادل صدیقی انتقال کرگئے، عادل صدیقی گزشتہ ماہ ہی طویل عرصے بعد وطن واپس آئے تھے اور کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے، عادل صدیقی کو 22 نومبر کو کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، جہاں ان کی حالت انتہائی تشویش ناک تھی اور وہ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں وینٹی لیٹر پر تھے۔
خیال رہے کہ عادل صدیقی ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کے سابق رکن اور صوبائی وزیر تجارت بھی رہ چکے ہیں، عادل صدیقی کورونا وائرس کے علاوہ پھیپھڑوں کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔