تمام کھانے اور سحری و افطار شوہر بناتے ہیں، صرحا اصغر

کراچی: ٹی وی اداکارہ صرحا اصغر نے کہا ہے کہ رمضان میں ان کے شوہر لالہ عمر مرتضیٰ ہی تمام کھانے پکاتے اور وہ صرف چکھنے کا کام کرتی ہیں۔
صرحا نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کے دوران بتایا کہ شادی سے قبل میں اپنی بہن کے ساتھ سحری اور افطاری بنایا کرتی تھی، لیکن اب شادی کے بعد یہ تمام ذمے داری میرے شوہر نے لے لی ہے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شوٹنگ کے شیڈول کی وجہ سے ایسا کرنے پر مجبور ہیں، تو صرحا نے جواب دیا کہ ان کے شوہر یہ سب محبت میں کرتے ہیں اور رمضان ان کے لیے ایک تہوار کی طرح ہے۔
صرحا نے بتایا کہ میرے سسرال والے یہاں نہیں رہتے، ان میں سے زیادہ تر بیرون ملک مقیم ہیں اور میری ساس بھی سفر کرتی رہتی ہیں، اس لیے گھر میں صرف ہم دونوں ہی ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے شوہر کو کھانے کا کافی شوق ہے، اسی لیے وہ چاہتے ہیں کہ دسترخوان وسیع ہو، میں انہیں کہتی ہوں کہ جو کھانا چاہیں خود پکالیں۔
خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر نے دسمبر 2020 میں لالہ عمر مرتضیٰ کے ساتھ شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں نومبر 2022 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔