اداکارہ ثناء کا خواتین کو امیر مرد سے شادی کرنے کا مشورہ

کراچی: پاکستانی فلموں اور ڈراموں کی سینئر اداکارہ ثناء فخر نے خواتین کو شادی امیر آدمی سے کرنے کا مشورہ دے دیا۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر پر جاری اپنے پیغام میں اداکارہ ثناء نے خواتین کو مخاطب کر کے کہا کہ کوئی بھی مرد بھروسے کے قابل نہیں ہوتا، اس لیے صرف امیر مردوں سے شادی کرو۔
انہوں نے اس کا فائدہ بتاتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالا میں رونے سے بہتر ہے کہ پیرس میں رویا جائے۔
خیال رہے کہ اداکارہ ثناء فخر نے فخر جعفری سے شادی کی تھی جو ایک عشرے سے زائد عرصے کے بعد گزشتہ دنوں طلاق پر ختم ہوئی ہے۔

اداکارہ ثناء ماضی میں فلموں میں مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوتی تھیں، تاہم پچھلے کچھ برس سے وہ ٹی وی ڈراموں میں سیکنڈ لیڈ یا ثانوی نوعیت کے کردار ادا کررہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔