امریکا میں اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

کراچی: معروف میزبان اور اداکارہ صنم جنگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
صنم کی جانب سے بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹاگرام پر گزشتہ روز دی گئی، انہوں نے نومولود بیٹی کے پاؤں کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش رواں ماہ کی 22 تاریخ کو ہوئی ہے۔
صنم جنگ نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ ان کی نوزائیدہ بیٹی کا نام اس کی بڑی بہن یعنی ان کی بڑی بیٹی الایا نے علائزہ رکھا ہے۔
صنم جنگ کی بیٹی کی پیدائش امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں ہوئی، جہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ قیام پذیر ہیں، کیپشن میں انہوں نے مداحوں سے ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی۔
صنم جنگ کی پوسٹ پر اداکار علی سفینہ سمیت دیگر کی جانب سے مبارک باد پیش کی جارہی ہے۔
خیال رہے کہ صنم جنگ نے 2016 میں اپنے دیرینہ دوست قسام جعفری سے شادی کی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔