اداکارہ صبا قمر کو شادی کی ایک اور پیشکش

کراچی: صبا قمر ملک کی معروف اداکارہ ہیں، وہ کافی عرصے سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں اور انہوں نے اپنے کام کے ذریعے بہت شہرت کمائی ہے۔ اُنہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے۔ اس پر اُنہیں پہلے بھی ایک بار شادی کی پیشکش ہوچکی ہے اور اب پھر سے صبا کے ایک مداح نے انہیں شادی کی پیشکش کردی ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے رافع محمود نامی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
ایک صارف نے اپنی خواہش کا اظہار کیا اور لکھا کہ میں 50 سال کی عمر میں صبا قمر سے شادی کرنا چاہتا ہوں، لیکن میری شوبز انڈسٹری سے کوئی وابستگی نہیں ہے، میں اس معاملے میں مذاق نہیں کررہا بلکہ سنجیدہ ہوں۔

رافع محمود نے اپنی اسٹوری شیئر کی اور اداکارہ کو مینشن کرتے ہوئے لکھا کہ یہ آپ کے لیے ایک اور پروپوزل آگیا ہے، براہ مہربانی اس بار سوچیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔