میرا نے ارشد ندیم کو کرکٹر کیوں قرار دیا؟

لاہور: اداکارہ میرا کو ایک بار پھر اپنے بیان کی وجہ سے میڈیا اور سوشل میڈیا پر خوب مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے، کیونکہ انہوں نے ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹر بنادیا۔
اداکارہ میرا اپنی گلابی انگلش اور خود ہی تعریفوں کے پل باندھنے کے باعث مشہور تو ہیں ہی لیکن اب ان کی ایک وڈیو نے انہیں تنقید کا نشانہ بنادیا ہے۔
اداکارہ نے اولمپکس میں جیولین تھرو مقابلے میں شاندارپرفارمنس دینے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کرکٹرہی بنادیا۔ اداکارہ نے کہا کہ ارشد ندیم نے بہترین کرکٹ کھیلی، یہ ہمارے ہیروز ہیں، جو پاکستان کے لیے کھیلتے ہیں حکومت کو ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔ چاہے وہ اداکار ہوں یا پھرایتھلیٹ۔
ارشد ندیم نے بہترین پرفارمنس سے پاکستان کا نام روشن کیا، ان کی فارمنس میں بہت محنت اورایمان داری نظر آرہی تھی جو بہترین تھی۔
خیال رہے کہ ٹوکیواولمپکس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم جیولین تھرو مقابلے کے آخری راؤنڈ تک پہنچے تھے اورپانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔
میرا کا یہ بیان منظرعام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنانے کے ساتھ اُن کی میمز بھی وائرل ہورہی ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔