اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا مکہ مکرمہ میں نکاح

کراچی: اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے مکہ مکرمہ میں نکاح کرلیا۔
کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں جس کے بعد دونوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے شادی کی تصدیق کی۔
اداکار جوڑی کے نکاح سے قبل پاکستان میں ڈھولکی، گیم نائٹ اور پکنک بھی ہوچکی ہے جس میں شوبز انڈسٹری سے وابستہ ان کے دوستوں نے شرکت کی۔
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنا نکاح مکہ مکرمہ میں کیا، اس حوالے سے انہوں نے ایک پوسٹ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بھی کی۔
اداکارہ نے ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اور گوہر رشید نے خانہ کعبہ پر ہاتھ رکھا ہوا ہے جب کہ ایک اور تصویر میں دونوں کو حرم شریف میں ایک ساتھ کھڑے دیکھا جاسکتا ہے۔
کبریٰ اور گوہر رشید کا نکاح رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوا ہے، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے دی۔
انہوں نے لکھا کہ 70 ہزار فرشتے گواہ اور اللہ کی رحمت ہم پر بارش کی طرح برس رہی ہے جب کہ ساتھ ہی انہوں نے قبول ہے بھی لکھا۔
اس پوسٹ پر کبریٰ کے مداحوں کی جانب سے مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔