اداکارہ فضا علی کو صدمہ، بڑی بہن انتقال کرگئیں

کراچی: پاکستانی ڈراموں کی مقبول اداکارہ فضا علی کو بڑا صدمہ، بڑی بہن انتقال کرگئیں۔
اداکارہ و ماڈل فضا علی کی بڑی بہن انتقال کر گئیں۔
فضا علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو اس دُکھ بھری سے خبر سے آگاہ کیا۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آپی چلی گئیں مجھے اور فارال کو چھوڑ کر اس دنیا سے ہمیشہ کے لیے۔
فضا علی نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ ان کی بہن کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔
فضا علی نے انسٹاگرام پر اپنی بڑی بہن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جذبات بھرا پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی بہن سے کتنی محبت کرتی ہیں اور ان کے بغیر ادھورا محسوس کررہی ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔