پاکستانی روپے کی گھٹتی قدر پر شان کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستانی فلموں کے مقبول اداکار شان شاہد نے بتدریج روپے کی گھٹتی قدر پر پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
شان شاہد نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پاکستان کی کرنسی کی درجہ بندی ایتھوپیا سے نیچے ہونے کی خبر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
شان شاہد نے انسٹاگرام پر لکھا کہ واقعی یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ ساری زندگی ہم نے ایک بہتر مستقبل کے لیے کام کیا، اور یہ حال؟ یہ وہ مستقبل نہیں جس کا ہم نے تصور کیا تھا۔
خیال رہے کہ شان شاہد سمیت پاکستان شوبز کے کئی فنکار ملک کے بگڑتے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ سوشل میڈیا پر عوام کو مہنگائی کے خلاف آواز اُٹھانے کیلئے بیدار کرنے کی بھی بھرپور کوشش کر ہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔