منشیات کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے کی ضمانت منظور

کراچی: منشیات کیس کے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور کرلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو منشیات کیس میں معروف اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو دو ماہ سے زائد ہوگئے جیل میں ہیں۔ عدالت نے ملزم ساحر کی 10 لاکھ روپے کے مچلکے کے عوض ضمانت منظور کرلی۔
لارجر بینچ نے ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دے دیا تھا۔ ملزم ساحر حسن عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے۔ ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا۔
اس سے قبل گزشتہ ماہ ملزم ساحر حسن کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی جنوبی شہزاد خواجہ کی عدالت میں تفتیشی افسر نے مقدمے کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔
چالان جمع ہونے پر عدالت ملزم کو مقدمے کی نقول فراہم کرتے ہوئے معاملہ سیشن عدالت کو بھیجا تھا۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔