بجلی کا بل زیادہ آنے پر اداکار بلال قریشی کا دلچسپ شکوہ

کراچی: ٹی وی کے معروف اداکار بلال قریشی بھی بجلی کا بل زیادہ آنے پر پریشان ہوگئے۔
انہوں نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ آج بجلی کا بل آیا ہے اور بہت آیا ہے۔

بلال نے مزید لکھا کہ جب لائٹ بہت جاتی ہے اور بل بہت زیادہ آتا ہے تو بہت غصہ آتا ہے۔
سماجی ذرائع ابلاغ پر بلال قریشی کا پیغام وائرل ہوچکا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بلال قریشی ماڈلنگ کے حوالے سے بھی خصوصی پہچان رکھتے ہیں جب کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی خوبصورت اداکاری کے باعث بہت کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔