اداکار آغا علی ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے

کراچی: پاکستان کے معروف اداکار آغا علی ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے، تاہم انہوں نے پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف کام جاری رکھا بلکہ اس تجربے کو اپنی محنت کا حصہ قرار دیا۔
آغا علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام میں بتایا کہ ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران ریہرسل مکمل ہونے کے باوجود ایک ساتھی اداکار کا جوتا ان کے ہاتھ پر لگ گیا، جس کے نتیجے میں انہیں چوٹیں آئیں اور ہاتھ زخمی ہو گیا۔ اس غیر متوقع حادثے کے باوجود انہوں نے شوٹنگ روکنے کے بجائے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔
آغا علی کے مطابق انہوں نے زخموں کو میک اپ کے ذریعے چھپایا اور رات گئے تقریباً 4 بجے تک کام مکمل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور فنکار اپنی ذمے داری نبھانا ضروری ہوتا ہے، چاہے حالات کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔
انہوں نے اس واقعے کو مداحوں کے لیے ایک مثبت پیغام میں بدلتے ہوئے کہا کہ کامیابی کا سفر آسان نہیں ہوتا، راستے میں مشکلات ضرور آتی ہیں، لیکن مستقل مزاجی اور ہمت ہی انسان کو منزل تک پہنچاتی ہے۔ اداکار نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ پروجیکٹ شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔