فلموں کے مقبول اداکار افضال احمد انتقال کرگئے

لاہور: فلموں، ٹی وی اور تھیٹر کے مقبول اداکار افضال احمد آج دنیا سے رخصت ہوگئے۔
جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق اداکار افضال احمد کو برین ہیمبرج کے باعث یکم دسمبرکو اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
چند سال پہلے افضال احمد کو فالج کا اٹیک ہوا تھا، جس کے باعث وہ مشکلات میں زندگی گزار رہے تھے۔
اداکار افضال احمد اور قوی خان کی جوڑی نے شہرت حاصل کی، وہ افضال چٹہ کے نام سے مشہور ہیں، انہوں نے جزیرہ، چل سو چل سمیت متعدد ڈراموں اور 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔
ان کی مشہور فلموں میں شعلے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، عشق نچاوے گلی گلی اور دیگر شامل ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔