ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے بعد حادثات، 8 افراد جاں بحق

لاہور: ملک کے مختلف علاقوں بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے حادثات سے آٹھ افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حادثات کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پنجاب بھر میں موسلادھار بارشوں کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ چائنہ اسکیم میں گھر کی چھت گرنے سے والدین اور 5 بچے زخمی ہوگئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں شہری انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم دیدیا ہے۔
کراچی میں دوسرے روز بھی بادلوں کا راج ہے، ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے جب کہ شہر میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں۔
دوسری جانب دیر بالا کے ندی نالوں میں طغیانی کے باعث سیاحوں کی گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی اور 2 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کوہاٹ کے قریب شکردرہ کے برساتی نالے میں 7 افراد بہہ گئی.

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔