امیتابھ بچن کے بیٹے، بہو اور پوتی بھی کورونا کا شکار!
ممبئی: بولی وُڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن، بہو ایشوریا رائے اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے، تاہم جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
امیتابھ بچن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اہل خانہ کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جس میں ابھیشک بچن، ان کی اہلیہ ایشوریا رائے اور بیٹی آرادھیا بچن کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا جب کہ جیا بچن کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر درخواست کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ ممکنہ طور پر کم از کم 10 روز سے میرے ساتھ منسلک ہیں، براہ مہربانی وہ بھی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں۔